کویت اردو نیوز 20 اگست: کویت میں داخلے کے لئے ممنوعہ ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو نیچے دی گئی تصاویر کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ طریقہ کار وزارت صحت کی جانب سے پیش کردہ اصولوں کے مطابق ہے جسے کویت کی وزراء کونسل نے منظوری دی ہے۔
تصاویر میں دی گئی ہدایات و ضوابط ان تمام تارکین وطن پر لاگو ہوتے ہیں جو ممنوعہ ممالک سے کویت میں داخلے کے خواہشمند ہیں اور کویت کا جائز رہائشی اقامہ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب کویت ائیرپورٹ پر پہنچنے والے ممنوعہ ممالک کے تارکین وطن کو کس طرح وصول کیا جائے گا اور ان کی انٹری وغیرہ کس طرح کی جائے گی اس کی ہدایات فی الحال کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کو ابھی تک جاری نہیں کی گئیں ہیں جو کہ ممکنہ طور پر جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔
کویت وزراء کونسل نے 06 ممنوعہ ممالک ” پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے کویت کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی منظوری دے دی ہے جن کا آغاز آئندہ چند دنوں میں کر دیا جائے گا۔