کویت اردو نیوز 06 مارچ: روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب وزارت داخلہ تمام قسم کے وزٹ ویزے خاص طور پر تارکین وطن کے فیملی ویزے جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ایک سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ کسی خلیجی ملک کے شہریوں کے علاوہ کمرشل وزٹ ویزے کے اجراء کو روکنے کے لیے زبانی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاہم خلیجی ممالک کے شہریوں کو اس صورت میں ویزا جاری کیا جائے گا جب تک کہ بہت ہی ضروری ہو۔
ویزوں پر پابندی لگانے سے متعلق ذرائع نے انکشاف کیا کہ ملک کے متعدد شہریوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور وزارت داخلہ کو معلوم ہوا کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے کویت پہنچے تھے۔
دوسری جانب ذرائع نے اس بات کو یقینی بنانے کے طریقہ کار کی وضاحت کی کہ وزٹ ویزا کے اجراء سے قبل کویت میں منظور شدہ ویکسین کے ساتھ وزیٹر کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریزیڈنسی افیئر ڈپارٹمنٹ وزٹ ویزے جاری کرے گا جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) اور ایئر لائنز کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کرنا ہوگا نیز وزارت صحت کے حالات میں مسلسل بہتری کے پیش نظر ملک سے باہر رہنے والے تارکین وطن کے لیے رہائش کی تجدید کو روکنے سے متعلق جلد ہی نئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔