کویت اردو نیوز14 ستمبر: متحدہ عرب امارات میں لیبر قانون کے تحت دوپہر میں کام کرنے پر پابندی کی مدت ختم، لیبر معمول کے اوقات کے مطابق کام شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ دوپہر کے وقفے کی مدت جو 15 جون کو شروع ہوئی تھی جس میں دوپہر 12:30 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلی جگہوں پر مزدوری کے کام پر پابندی عائد تھی یہ پابندی کل 15 ستمبر بروز بدھ کو ختم ہوجائے گی اور بیرونی مزدوری کرنے والے کارکن معمول کے مطابق کام شروع کریں گے۔ لیبر قانون کے تحت لازمی سالانہ دوپہر کے کام کے وقفے کا مقصد براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بنانا اور گرمیوں کے مہینوں میں انہیں گرمی سے بچانا ہے۔ اس عرصے کے دوران ایم او ایچ آر ای نے کئی قوانین اور طریقہ کار
جاری کیے ہیں اور اپنے شراکت داروں کے تعاون سے کئی آگاہی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کارکن گرمی کی تھکن ، ہیٹ اسٹروک اور کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رہیں۔
دوپہر کے وقت کام پر پابندی کے اصول کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد ہوتا ہے تاہم چند کمپنیوں کو اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہے جو تکنیکی وجوہات کی بنا پر کام جاری رکھنے پر مجبور ہوتی ہیں البتہ مستثنیٰ کمپنیوں کے ملازمین کو مزدوروں کی تعداد کے ساتھ اور عوام کی حفاظت اور صحت کی ضروریات کے مطابق پینے کا ٹھنڈا پانی مہیا کرنا ہوتا ہے نیز پیاس بجھانے والی اشیاء مثلا لیموں وغیرہ جسے مقامی استعمال کرتے ہیں مہیا کرنا ضروری ہے۔