کویت اردو نیوز 23 مارچ: امامِ کعبہ نے امت مسلمہ کو بڑی خوشخبری سنادی، آب زمزم کی سپلائی دوبارہ بحال کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زمزم کی سپلائی دوبارہ شروع کردی گئی ہے اور امامِ کعبہ نے عازمین حج کو زمزم کا پانی لازمی ساتھ لے جانے کی تاکید کی ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ زمزم کی سپلائی آج 23 مارچ سے بحال ہوگی۔
مکہ مکرمہ اور مدینہ اسلامی دنیا کے لئے سب سے مقدس مقامات ہیں جہاں ہر سال ایک کروڑ سے زیادہ افراد حج اور عمرہ ادا کرنے آتے ہیں۔ تمام عازمین وطن واپسی پر زمزم کا پانی لازمی طور پر ساتھ لے کر جائیں کیونکہ یہ مقدس پانی شفا بخش ہے اور جسمانی اور روحانی تزکیہ کا ایک ذریعہ ہے۔ کچھ عرصے سے مکہ مکرمہ میں زمزم کی سپلائی عارضی طور پر منقطع ہوگئی تھی تاہم اب سپلائی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔
امت مسلمہ کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے خانہ کعبہ اور دونوں مقدس مقامات کی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ زمزم کی فراہمی کرنے والی کمپنی آج منگل 23 مارچ سے کھول دی گئی ہے اور جو عازمین آب زمزم لینا چاہتے ہیں وہ اس سے یہ مقدس پانی لے سکتے ہیں۔