کویت اردو نیوز 16 ستمبر: متحدہ عرب امارات کے آجروں کا اپنے عملے کی سالانہ تنخواہ میں چار فیصد اضافہ کرنے کا ارادہ۔
ولیس ٹاورز واٹسن کی تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عالمی وبائی امراض کے بحران کے بعد لیبر مارکیٹ میں مضبوطی کے آثار نمودار ہورہے ہیں اور ریاست کے آجر (کفیل) 2022 میں اپنے عملے کی سالانہ تنخواہ میں چار فیصد اضافہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب تنخواہوں کو مکمل طور پر منجمد کرنے کی توقع رکھنے والے کاروباری اداروں کا تناسب اس سال 15 فیصد سے کم ہوکر اگلے سال تقریبا صفر ہو جائے گا۔ معروف عالمی مشاورتی بروکنگ کمپنی ولیس ٹاورز واٹسن نے بتایا کہ
متحدہ عرب امارات کی 316 فرموں نے تنخواہ کے بجٹ اور بھرتی کے بارے میں دنیا بھر میں ہونے والی تحقیق میں حصہ لیا۔ رواں سال 2021 میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری اداروں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو اوسط کارکردگی والے ملازمین کی نسبت 2.7 گنا ذیادہ تنخواہیں دی گئیں۔
خلیجی ممالک کے سینئر ریوارڈ لیڈر لارینٹ لیکلیئر نے کہا کہ تنخواہوں کا بجٹ ابھی تک کورونا وائرس سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں آیا ہے لیکن آجر (کفیل) بڑھتی ہوئی امید کے واضح آثار دکھا رہے ہیں اور وہ اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ان کے منصوبوں میں شامل ہے۔ لیکلیئر نے کہا کہ "حالیہ مہینوں میں HR رہنماؤں کے ساتھ ہماری بات چیت نے بحالی اور ترقی کے زیادہ پرجوش احساس کو ظاہر کیا ہے۔ یہ لیبر مارکیٹ میں ان کے لئے مثبت اشارے ہیں جو عالمی وائرس کے دوران شدید دباؤ میں آئے ہیں۔” متحدہ عرب امارات کی نصف سے زیادہ صنعتیں مثبت کاروباری نقطہ نظر رکھتی ہیں جبکہ صرف 3 فیصد نے کہا کہ یہ توقعات سے کم ہے۔ 26 فیصد صنعتیں آنے والے 12 مہینوں میں مزید عملہ بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ 10 فیصد گنتی میں کمی کی توقع کر رہی ہیں۔ بھرتی کرنے والی آدھی سے زیادہ صنعتوں نے کہا کہ وہ فروخت میں بہتر کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بھرتی کے
لئے تکنیکی ہنر مند، تجارت اور انجینئرنگ کے شعبوں میں زیادہ جبکہ HR ، فنانس اور مارکیٹنگ کے شعبے میں بھرتی کے مواقع کم نظر آ رہے ہیں۔ لیکلیئر نے مزید کہا یہ بات اہم ہے کہ مختلف صنعتوں کے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل کرداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور برقرار رکھنے پر حقیقی توجہ دی گئی ہے کیونکہ وائرس کا پھیلاؤ صارفین کے رویے میں بڑی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے۔