کویت اردو نیوز 17 ستمبر: Huawei نے نہایت خوبصورت "eSIM” فیچر سے لیس اسمارٹ گھڑی متعارف کروادی۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں Huawei کی "WATCH 3 Pro” اسمارٹ گھڑی آجکل صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت اسمارٹ گھڑی ہے جو "E-sim” فیچر سے لیس ہے۔ کمپنی کی طرف سے متعارف کردہ HUAWEI WATCH 3 اسمارٹ گھڑی لمبی بیٹری لائف سے لیس جدید ترین فلیگ شپ سمارٹ واچ ہے۔ دوسری اسمارٹ گھڑیوں کے مقابلے لمبی چلنے والی بیٹری ٹائمنگ کے ساتھ ساتھ یہ Huawei کی جدید ٹیکنالوجی کو کلاسک پریمیم ڈیزائن کی حامل ہے جو خوبصورتی کو ایک اعلیٰ معیار کے ساتھ جوڑتی ہے۔ اس سمارٹ واچ کے صارفین کو موبائل پاس نہ ہونے پر آنے والی کالز یا ٹیکسٹ موصول ہوتا ہے تو پریشان
ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کا فون آپ کے پاس نہیں ہے تو آپ اپنی "WATCH 3 Pro سے کال کر سکتے ہیں اور پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ گھڑی ایک آزاد کالنگ سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے جو آپ کو اپنی بیرونی سرگرمیوں کے باعث بغیر فون کے بھی باہر رہنے کی سہولت دیتا ہے۔
بعض اوقات جب آپ اپنے فون کو کہیں گھر سے باہر لے جانے میں تکلیف محسوس کرتے ہیں تو آپ صرف اس گھڑی کے استعمال سے اپنے فون سے منسلک رہ سکتے ہیں اور آنے والی کالز اور پیغامات کا جواب دے سکتے ہیں۔ ایک بار جب صارف اپنے اسمارٹ فون پر E-Sim سروس کو فعال کردیتا ہے تو وہ اپنی WATCH 3 Pro پر اپنا موبائل نمبر حاصل کرلیتا ہے اور اپنے اسمارٹ فونز کی طرح ڈیٹا اور وائس پیکجز سے اسمارٹ گھڑی سے لطف اٹھا سکتا ہے۔