کویت اردو نیوز : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی کئی مصنوعات کیلیے صارفین کےلیے نئی سیکیورٹی اپڈیٹس جاری کی ہیں۔
آئی، ایس اور آئی پیڈ ورژنز کے لیے کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی اپ ڈیٹ آئی فون، آئی پیڈ اور ایپل ویژن پرو کے لیے i 17.4.1 ہے۔
اپ ڈیٹ کے حوالے سے مخصوص معلومات صرف ایک ہیلپ پوسٹ میں پائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اپ ڈیٹ کا مقصد آئی پیڈ پر کیو آر اسکیننگ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
سیکیورٹی مواد کی تفصیلات کے لیے مختص کمپنی کے صفحے نے کہا ہے کہ اپ ڈیٹ کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
ایپل کے مطابق، سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں بگ فکسز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ تاہم، کمپنی نے اس اپ ڈیٹ میں ٹھیک کیے گئے بگز اور سیکیورٹی مسائل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
اس مہینے کے شروع میں، ایپل iMessage سیکیورٹی اور پوڈکاسٹ ایپ میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ صارفین کے لیے iOS 17.4 اپ ڈیٹ لایا تھا۔