کویت اردو نیوز 29 ستمبر: 60 سالہ افراد کے لئے وہی فیصلہ لیا جائے گا جو ریاست کے اقتصادی و سماجی مفاد میں ہوگا: چیرمین کویت چیمبر آف کامرس
تفصیلات کے مطابق کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد جاسم الصقر نے حال ہی میں کویت کے ولی عہد شہزادہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی اور ان تارکین وطن مزدوروں کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جو 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہیں اور جن کے پاس صرف ہائی سکول سرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ یا اس سے کم تعلیمی قابلیت ہے۔ الصقر نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ ولی عہد شہزادہ اس مسئلے کی تمام جہتوں پر گہری تفہیم رکھتے ہیں۔ محمد جاسم الصقر نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر پوری طرح یقین رکھتے ہیں کہ یہ معاملہ کویت کے اقتصادی
اور سماجی فیصلے کے مطابق حل کی راہ پر گامزن ہے۔ کے سی سی آئی (KCCI) کے چیئرمین نے روزنامہ کو بتایا کہ ولی عہد کے ساتھ ملاقات بہت تعمیری تھی اور مجھے مکمل یقین ہے کہ یہ معاملہ کویت کے معاشی اور سماجی مفاد کے ساتھ ساتھ انسانیت کے طرز عمل کے مطابق حل کیا جائے گا۔