کویت اردو نیوز 17 اکتوبر: کویت میں آکسفورڈ آسٹرازینیکا ویکسین شدہ افراد کو فائزر بوسٹر خوراک دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جن لوگوں نے کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین کی "آکسفورڈ آسٹرا زینیکا” خوراکیں حاصل کی ہیں انہیں فائزر بوسٹر خوراک دی جائے گی کیونکہ صحت کے ذرائع کے مطابق ویکسین کی ضمانت دینے والے متعلقہ صحت کے حکام کی طرف سے کئے گئے مطالعات کی بنیاد پر آسٹرازینیکا کی دو خوارکیں لینے والے افراد کو فائزر کی تیسری خوراک بطور بوسٹر دینا محفوظ اور موثر ہے۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق بیشتر یورپی ممالک میں ایسا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں نے 6 ماہ سے زائد عرصے پہلے "آکسفورڈ” ویکسین حاصل کی تھی انہیں نومبر یا دسمبر میں فائزر بوسٹر خوراک دی جائے گی جو اسے بہت کارآمد بنا دے گی۔