کویت اردو نیوز 19 نومبر: آسٹریا نے کورونا کے کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں جامع لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ آسٹریا نے ملک میں ایک جامع لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا جس کا آغاز پیر سے ہوگا جس کی وجہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح میں اضافہ بتایا گیا ہے جبکہ آسٹریا کے حکام نے کہا کہ وائرس کے تازہ ترین پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے یہ بندش 20 دن سے کم نہیں ہوگی۔ اپنی طرف سے آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شلن برگ نے کہا کہ اس بندش میں کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن نہ لگوانے والے افراد کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بھی شامل ہوں گے جنہیں وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ آسٹریا کے حکام نے خاص طور پر تقریباً 20 لاکھ افراد کو نشانہ بنانے کے لیے
لاک ڈاؤن کے اقدامات نافذ کیے ہیں جنہیں کوویڈ19 کے خلاف مکمل طور پر ویکسین نہیں لگائی گئی ہے کیونکہ ملک کو کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کا سامنا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شلنبرگ نے کہا کہ ہم اس قدم کو ہلکے سے نہیں لیتے لیکن بدقسمتی سے یہ ضروری ہے۔