کویت اردو نیوز 20 جنوری: 27 جنوری کو سالمیہ ریجن میں پرائیویٹ نرسریوں میں تمام ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے انڈر سیکرٹری عبدالعزیز شعیب نے پرائیویٹ نرسریوں کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ناموں کا اندراج کرائیں تاکہ وہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی ‘تیسری بوسٹر خوراک’ لینے کے لیے وزراء کونسل اور صحت کے حکام کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوں۔ روزنامہ الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق عبدالعزیز شعیب نے ایک پریس بیان میں کہا کہ 27 جنوری کو سالمیہ ریجن میں پرائیویٹ نرسریوں میں تمام ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم شروع کی جائے گی اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ تمام پرائیویٹ نرسریاں بچوں اور اپنے کارکنان کی حفاظت کے لئے
اس مہم کی کامیابی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ انہوں نے پچھلی ویکسی نیشن مہموں کے دوران نرسری مالکان کے تعاون کو سراہتے ہوئے اپنے ملازمین کو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے اور اس حوالے سے ان کے زبردست ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ تیسری بوسٹر خوراک ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے دوسری خوراک لینے کے 6 ماہ سے تجاوز کر لیا ہے۔ شعیب نے نرسریوں کے مالکان اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ویب سائٹ لنک https://forms.gle/piTjusAgbpHjGHAv5 کے ذریعے رجسٹریشن کروانے میں پہل کریں تاکہ ہر کوئی اس مہم میں حصہ لے سکے۔