تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کویت میونسپلٹی کے ساتھ جلیب الشویخ کے علاقے میں مزدور قانون اور صحت کی ضروریات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر لائسنس اسٹورز مثلاً گروسری، پرانا سامان، بیکریز اور دکانوں پر فروخت کرنے والے افراد کے خلاف ایک معائنہ مہم چلائی جس کے نتیجے میں ٹیم لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد پکڑنے میں کامیاب رہی۔
اس علاقے میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں کیونکہ بیشتر افراد دکانوں میں کام کرتے ہیں جن کے پاس دکان چلانے کا کوئی لائسنس نہیں ہے۔ جن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو مجاز حکام کے پاس بھیج دیا جائے گا نیز ان کے کفیلوں کی فائلوں کو بھیج دیا جائے گا جنھوں نے ان کا اندراج کیا ہے۔ ان افراد کی ملازمت معطل کر کے ان کے خلاف سرکاری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اتھارٹی فائلوں کو معطل کردے گی اور گرفتار افراد کو ملک بدر کرنے تک کوڈ 73 میں رکھا جائے گا جبکہ اصل سرگرمی کی تصدیق ہونے پر فائل کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
جلیب الشویخ میونسپلٹی سنٹر کے سربراہ حاتم الرشیدی نے بتایا کہ لائسنس کے بغیر اسٹور چلانے کی خلاف ورزیوں پر میونسپلٹی نے مہر لگا دی ہے۔ لوہے، تانبے اور ایلومینیم سکریپ فروخت کرنے پر 3 دکانداروں کی خلاف ورزی، دو خلاف ورزیاں پرانا سامان جبکہ کچھ جرمانے بیکری قانون کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کئے گئے۔
مزید پڑھیں: 08 ماہ میں 197000 مسافر کویت سے خارج جبکہ 135000 کویت سے روانہ ہو گئے۔
جائداد غیر منقولہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بلدیہ کے قانونی محکمہ میں منتقل کیا جائے گا جہاں پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ جائیداد کی خلاف ورزی کی تصویر کشی کی گئی تھی تاکہ غیر قانونی استعمال ہونے والی املاک کی بجلی منقطع کی جا سکے۔