کویت اردو نیوز 27 اپریل: کویت کے مقامی نجی خبر رساں ادارے روزنامہ السیاسہ کی رپورٹ کے مطابق ایک عدالتی حکم میں کمرشل اور جزوی سول سیکشن نے ایک کمرشل ایئر لائن کو حکم دیا ہے کہ وہ
ایک کویتی شہری کو اس کے سامان کی منزل تک پہنچنے میں پانچ دن کی تاخیر کے لیے 4,400 کویتی دینار ادا کرے۔ شہری کے وکیل علی الواوان نے اپنے موکل کی جانب سے کیس کی تفصیلات پیش کیں اور انکشاف کیا کہ ان کا مؤکل کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی پرواز کے ذریعے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ میں تھا۔ اس نے دلیل دی کہ اس کے مؤکل کے سامان کی آمد میں پانچ دن کی تاخیر سے مادی اور اخلاقی نقصان ہوا اس لیے اسے معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت ہے جس پر کمرشل اور جزوی سول سیکشن نے کمرہ عدالت میں نجی کمرشل ائیر لائن پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ مادی اور اخلاقی نقصان کی تلافی کرتے ہوئے ائرلائن مسافر کو 4,400 کویتی دینار ادا کرے۔