کویت اردو نیوز 02 مئی: کویت کے لیبر قانون کی قرارداد 535/2015 کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے گزشتہ روز پابندی کے نفاذ کے پہلے دن ان جگہوں پر چھاپے مارے جنہیں صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ میں کام کرنے کے لیے منع کیا گیا تھا۔
دورے کے دوران حمد المخیال نے کہا کہ ان جگہوں کے معائنہ کا مقصد مزدوروں کے براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد پر زور دینا ہے جو یکم جون سے 31 اگست تک نافذ العمل ہے۔ پہلے دن کے معائنہ کا مقصد آجروں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ لوگ جو مزدوروں کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے علاقوں کی دھوپ میں کام کرنے کے لیے ملازم رکھتے ہیں متعلقہ حکام انہیں قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور کارکنوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انسپکشن ٹیمیں کچھ دنوں کے بعد دوبارہ اسی سائٹ کا دورہ کرتی ہیں اور اگر
خلاف ورزی دہرائی جاتی ہے تو کمپنی بند کردی جاتی ہے اور فی ورکر 100 کویتی دینار جرمانہ رجسٹر کیا جاتا ہے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے جون کے پہلے دن پچاس سائٹس کا معائنہ کیا گیا اور چالیس خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور آجروں کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
مزید پڑھیں: کویت میں دوپہر کے وقت کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
کام کی جگہوں پر تیرہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور کمپنی کو کسی بھی لین دین سے روک دیا گیا۔ انیس ورکرز جنہوں نے آرٹیکل 20 (گھریلو ویزا) کی خلاف ورزی کی تاہم ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اسپانسرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں طلب کر کے تفتیش کی جائے گی۔ ان کے لیے جرمانے فائل کو بلاک کر دیں گے اور کسی بھی کارکن کی کفالت کو روکیں گے۔ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور آجروں کو قانون کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔