کویت سٹی 30 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ویزہ تجارت کو ختم کرنے کے لئے قانون کو یکساں طور پر لاگو کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور انس الصالح نے حکومت کی جانب سے "ویزہ ٹریڈنگ” نامی بیماری کے خاتمے کے لئے اپنی جاری کوششوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "قانون بغیر کسی استثناء کے سب پر لاگو ہوگا”۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بطاقے وصول کرنے والے زائرین کے لیے PACI نے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا۔
الصالح نے کہا کہ "خلاف ورزی کرنے والوں کی فائل کی مسلسل پیروی کی جارہی ہے اور ہم ویزہ تجارت کا کاروبار کرنے والوں اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لئے قانون سازی اور سخت سزاؤں پر نظرثانی کر رہے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے ان کے ممالک واپس بھیجے جانے کا سلسلے مکمل ہونے کے قریب ہے۔ وزیروں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ملک سے ان کی روانگی کی سہولت کے لئے دن رات کوششیں کیں جن میں ریاستی اداروں کے ملازمین اور رضاکار بھی شامل ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز