کویت اردو نیوز 06 فروری: وفاداری اور محبت سے بھرے جذبات کے ساتھ سعودی عرب کے علاقے بیشہ میں البشر ایلیمنٹری سکول برائے حفظ قرآن کے طلبہ نے سکول انتظامیہ کے زیر اہتمام
ایک پارٹی میں اپنے پاکستانی ساتھی کو ملک سے آخری اخراج سے قبل شاندار طریقے سے الوداع کیا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ کی بڑی تعداد تقریب میں موجود ہے۔
طلبہ اپنے ساتھی احمد کو الوداع کرنے کے لیے دونوں طرف قطار میں کھڑے ہیں۔ اساتذہ کرام نے احمد کو پیار کیا اور تعریفی سند پیش کی۔ احمد نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ : "شکریہ سعودی عرب”۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ کو بڑے پیمانے پر سراہا اور اس پر تبصرے کئے اور طلبہ کے درمیان ایسے جذبات کی اہمیت پر زور دیا۔ ایسے وقت میں جب احمد کے خاندان نے اپنے والد کی وفات کے بعد اپنے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا تو سکول انتظامیہ نے ان کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔