کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے 5 ضابطے جاری کیے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کریں۔ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ مقررہ جگہ پر لگائیں۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت مقررہ ٹریک پر عمل کریں۔ گاڑیوں کے درمیان زگ زیگ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ محفوظ فاصلہ برقرار رکھے اور مقررہ رفتار پر عمل کرے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں شاہراہوں پر حد رفتار کے قوانین کے نفاذ کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی وارننگ مہم جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تیز رفتاری سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیاجارہا ہے۔
ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ‘تیز رفتاری کے باعث دوسروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے’۔ ٹریفک قوانین کا مقصد لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ ہائی ویز پر رفتار کی حد کا تعین تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔
گاڑی کی زیادہ سے زیادہ رفتار کا تعین کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈرائیور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بغیر کسی نقصان کے گاڑی کو کنٹرول کر سکے۔ زیادہ رفتار کی صورت میں گاڑی پر قابو پانا ناممکن ہو جاتا ہے جس سے سنگین حادثہ ہو جاتا ہے۔