کویت اردو نیوز 12 اپریل: امریکی ریاست نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے دھماکا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد بم بھی برآمد ہوئے ہیں، فائرنگ سے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد تک پہنچ رہے ہیں، سب وے پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق رش کے اوقات میں بروکلین سب وے اسٹیشن میں بم پھینکنے کے بعد گیس ماسک اور اورنج کنسٹرکشن جیکٹ میں ملبوس شخص نے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسکولوں کو بند کروا دیا گیا ہے۔
شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ منگل کی صبح نیویارک کے بروکلین میں ایک سب وے اسٹیشن پر متعدد افراد کو گولی مار دی گئی۔ نیو یارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ سن سیٹ پارک کے 36 اسٹریٹ اسٹیشن پر دھوئیں کی اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئے فائر اسٹاف جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں متعدد افراد کو گولی ماری ہوئی پائی گئی۔
بروک لین کی 36 ویں اسٹریٹ اور فورتھ ایونیو پر جہاں حادثہ پیش آیا وہاں بڑی سیکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مجرم اب بھی فرار ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ پولیس گیس ماسک اور ورکرز کی جیکٹ پہنے ایک شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس حملے کا مرتکب ہے۔ نیویارک پولیس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "صبح 8:27 بجے پولیس کو ایک شخص کی طرف سے فوری کال موصول ہوئی جسے بروکلین میں سب وے پر گولی مار دی گئی تھی۔” شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق، "کئی گولیاں چلائی گئیں جس سے اور 13 افراد زخمی ہوئے۔” دوسری جانب نیویارک ریاست کی ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوچول نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔