کویت سٹی 25 جولائی: دنیا میں پہلی بار اور صرف کویت میں صارفین کو سمندر کے بیچ فوڈ ڈیلیوری کی سہولت فراہم کی جائی گی۔
اس غیر معمولی دنیا میں جہاں ہر روز کوئی نیا عجوبہ واقعہ ہوتا ہے وہیں کویت کی "طلابات” کمپنی نے اپنے صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور ایک جدید سروس متعارف کروائی۔
طلابات کمپنی کویت کے صارفین کو "جیٹ اسکی” کے ذریعے سمندر کے بیچ فوڈ آرڈر ڈیلیور کرے گی۔
طلابات کمپنی نے سمندر میں موجود صارفین کو کھانا ڈیلیور کرنے کے لئے ایک فیری بھی مہیا کی ہے جس میں مختلف نوعیت کے کھانوں کے لئے 13 ریسٹورنٹ موجود ہیں ۔کسٹمرز "Talabat” اپلیکیشن کے ذریعہ اس کی فہرست سے کھانا آرڈر کرسکتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: PCR ٹیسٹ تمام ممالک کے لئے ضروری نہیں
کمپنی سے واقف ایک ذرائع نے القباس کو بتایا کہ یہ سروس پہلی بار کویت میں شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد شالے اور سمندر میں وقت گزارنے والے صارفین کے آرڈز کو پورا کرنا ہے تاکہ طلابات کے خدمات انکو ہرجگہ اور ہروقت مہیا کی جا سکیں۔