پیر, مارچ 20, 2023
  • Login
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Kuwait News Urdu
No Result
View All Result
Home کالمز

دعا کی قبولیت کے 3 اوقات

Hamayun by Hamayun
in کالمز
Reading Time: 1 min read
A A
0
دعا کی قبولیت کے 3 اوقات
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دعا کے معنی اللہ تعالیٰ سے مانگنے اور اس کی بارگاہ میں اپنا دامن پھیلانے کے ہیں دعا سے مشکلات گرفتاری پریشانی اور بیماری سے چھٹکا را پانے کے لئے نہیں کی جاتی بلکہ جو لوگ خالق حقیقی کی معرفت سے سرشار ہیں وہ اس بارگاہ میں ہر وقت دعا کرتے ہیں تا کہ

قرب الٰہی حاصل ہوجائے قبولیت دعا کے لئے ایک ضروری شرط یہ ہے کہ آدمی جلد بازی سے کام نہ لے بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہآدمی اپنی کسی حاجت کے لئے دعائیں مانگتا ہے مگر جب بظاہر وہ مراد برنہیں آتی تو مایوس ہو کر نہ صرف دعا کو چھوڑ دیتا ہے حدیث مبارکہ میں فرمایا گیا ہے

کہ بندے کی دعا قبول ہوتی ہے۔ جب تک کہ جلد بازی سے کام نہ لے یوں تو اللہ ہر وقت اپنے بندوں کی دعا کو سنتا اور ان کی دعاؤں کو قبول کرتاہے لیکن کچھ خاص اوقات ایسے بھی ہیں جن میں دعائیں بہت جلد قبول ہوجاتی ہیں ان میں سے بعض اوقات یہ ہیں حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جن دنوں میں سورج طلوع ہوتا ہے ان دنوں میں افضل ترین دن جمعہ کا دن ہے اسی دن میں آدم ؑ کو پیدا کیا گیا اسی دن دنیا میں انہیں اتارا گیا اور

مزیدخبریں

دل اللّٰہ کا گھر

دنیا میں آنے کا مقصد

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

اسی دن میں ان کی توبہ قبول کی گئی اور اسی دن ان کی وفات ہوئی جمعہ کے دن ہی قیامت قائم ہوگی اور جن و انس کے علاوہ ہر ذی روح چیز قیامت کے خوف سے جمعہ کے دن صبح کے وقت کان لگا کر خاموش رہتی ہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا ہے۔اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے جس گھڑی میں کوئی بھی مسلمان نماز پڑھتے ہوئے اللہ سے اپنی کوئی بھی ضرورت مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری فرمادیتا ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں۔

کہ نبی کریم ﷺ نے جمعہ کے دن کا تذکرہ کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ ا س دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ کوئی مسلمان بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور اس ساعت میں جو چیز بھی اللہ سے مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا کرتا ہے اور اپنے ہاتھوں سے اس ساعت کی کمی کی طرف اشارہ کیا یعنی وہ وقت بہت چھوٹا ہوتا ہے یہ حدیث مبارکہ بخاری و مسلم سے نقل کی گئی ہے اسی طرح

حضرت ابو امامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے آپﷺ نے فرمایا رات کے آخری حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد مانگی جانے والی دعا یہ حدیث مبارکہ ترمذی سے نقل کی گئی ہے اسی طرح انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہرسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ آذان و اقامت کے درمیان کی جانے والی دعا رد نہیں کی جاتی لوگوں نے پوچھا کہ یار سول اللہ ﷺ پھر ہم اس وقت کیا دعا کریں۔

آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی عافیت مانگا کرو یہ حدیث مبارکہ ابو داؤد و ترمذی سے نقل کی گئی ہے اسی طرح مسلم کی روایت ہے کہ آدمی کو اللہ تعالیٰ کا سب سے قرب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے اسی لئے خوب کثرت اور دلجمعی سے دعا کیا کرو اسی طرح

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا انسان اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے اس لئے سجدے میں دعا کثرت سے کیا کرو اسی طرح حضرت عمران بن حسین ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص قرآن پڑھے اسے چاہئے کہ اللہ سے سوال کرے اس لئے کہ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو قرآن پڑھ کر لوگوں سے سوال کریں گے ۔اسی طرح حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ رات میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ اس وقت جو مسلمان بندہ بھی اللہ سے جو بھی بھلائی مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرمائیں گے۔

اسی طرح حضرت سہیل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ دو دعائیں رد نہیں کی جاتی ایک آذان کے وقت دوسری بارش کے وقت ۔اسی طرح حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ زمزم کا پانی جس نیت سے پیا جائے وہ پوری ہوتی ہے اسی طرح حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ

جب تم مرغ کی بانگ سنو تو اللہ سے اس کی رحمت و فضل کی دعا مانگو کیونکہ اس مرغ نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے خدا کی پناہ مانگو یعنی اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے ۔ جس طرح نبیﷺ نے دعا مانگنے کا طریقہ بتایا اسی طرح دعامانگئے انشاء اللہ ضرور قبول ہوگی۔شکریہ

ShareTweetSend
Hamayun

Hamayun

Related Posts

دل اللّٰہ کا گھر

دل اللّٰہ کا گھر

1 ہفتہ ago

کویت اردو نیوز : انسان کائنات میں خدا کا بہترین فن ہے۔ خدا نے خود کو انسانی فطرت میں بہترین...

دنیا میں آنے کا مقصد

دنیا میں آنے کا مقصد

2 ہفتے ago

اللہ رب العزت نے دنیا میں ہمیں کھانے لیے نہیں بھیجا بلکہ کمانے کے لیے بھیجا ہے۔ دنیا کمانےکی جگہ...

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات

2 ہفتے ago

کسی شخص نے امیر المومنین علی ؓ کے سامنے دعا قبول نہ ھونے کی شکایت کرتے ہوئے عرض کی: یا...

شب برات اور چند غلط فہمیاں

شب برات اور چند غلط فہمیاں

3 ہفتے ago

کویت اردو نیوز.... اللہ رب العزت نے اپنا قرب حاصل کرنے کے لیے ہم بندوں کوپانچ وقت کی نمازوں کے...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

No Content Available
Kuwait News Urdu

کویت اور دنیا بھر کے اردو صارفین کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
کویت

کویت اردو نیوز 20 مارچ: کویت کی جنرل ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آگہی کے شعبے میں کام کرنے والے افسر میجر...

Read more

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: متحدہ عرب امارات کی تمام شرعی عدالتیں کل ہلال کا چاند تلاش کریں گی اور نظر...

Read more

سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل

مارچ 20, 2023
سکھ علیحدگی پسندوں نے لندن بھارتی سفارتخانے پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کویت اردو نیوز 20 مارچ: سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا، جس کی ویڈیو...

Read more

پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

مارچ 20, 2023
پرائیویٹ ٹیکسیوں میں کام کرنا خلاف قانون ہے، سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی
دنیا

کویت اردو نیوز 20مارچ: سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کے مطابق نجی ٹیکسی چلانا قانون اور اس سے...

Read more
کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

کویت ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے جرمانہ عائد کرنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا

مارچ 20, 2023
امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

امارات میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا

مارچ 20, 2023
پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

پاکستانی کوکنگ شو میں خاتون نے حیران کن حرکت کر دی

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: پاکستانی کوکنگ شو دی کچن ماسٹر کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں...

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب میں سینما گھر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مارچ 1, 2023

کویت اردو نیوز 1مارچ: VOX Cinemas کے بانی ماجد الفطیمی نے سعودی عرب میں اپنے تمام 15 سنیما گھروں میں...

  • About Us
  • Contact Us
  • Cookie Policy
  • Copyrights
  • Corrections Policy
  • Ethics Policy
  • Fact-Checking Policy
  • Our Team
  • Ownership, Funding, and Advertising Policy
  • ہوم پیج

کاپی راٹ © 2021

No Result
View All Result
  • کویت
    • کویت سٹی
    • کرائم
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
  • پاکستان
  • دنیا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • متفرق

کاپی راٹ © 2021

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist