کویت اردو نیوز 23 مارچ: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کو معاف کردیا ہے۔
یواے ای کے صدر شیخ محمد بن زایدآل نہیان نے ماہ مقدس سے قبل ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ یو اے ای اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج بروز جمعرات سے رمضان کا آغاز ہو چکا ہے۔
یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ فیصلہ صدر محمد بن زید النہیان کے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے اور معافی اور رواداری کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے تاکہ معافی یافتہ قیدیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے اور ان کے اہل خانہ کے مصائب کو کم کرنے کا موقع دیا جا سکے‘‘۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حکومت ہرسال رمضان کے علاوہ دیگرمقدس تہواروں سے قبل قیدیوں کو معافی دے کر جیلوں سے رہا کرتی ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے گذشتہ سال 6 جولائی کو عیدالاضحیٰ سے قبل امارات میں اصلاحی اور تادیبی اداروں سے 505 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔