کویت اردو نیوز،22جون: بھارتی شہری شہاب الدین ساڑھے 8 ہزار کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
بھارتی شہری شہاب الدین نے حج کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل طے سفر کیا ہے۔
بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔
شہاب الدین کا بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا ہے۔
سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق دنیا بھر سے 17 لاکھ عازمین حج نے کیلئے فضائی سفر کی بکنگ کرائی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سہولتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ سعودی حکام نے عازمینِ حج کے لیے 32 ہزار شعبہ صحت کے اہلکار مقرر کیے ہیں۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو ماحول دوست بنایا گیا ہے، مشاعر ٹرین، بس شٹل سروس عازمین کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کر رہی ہے