کویت اردو نیوز، 27 مئی: دبئی میں مقیم پاکستانی دلہن کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دلہن کو سونے میں تولا جا رہا ہے۔
دلہن عائشہ طاہر اور دولہا محمد عادل ایک یونیورسٹی میں طالب علم تھے لیکن وہاں پانچ سال قبل عادل نے اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔
عادل اور عائشہ کی شادی سے چھ ماہ قبل برج خلیفہ ٹاور میں منگنی ہوئی تھی۔ پھر ان کے اہل خانہ تصویروں اور ویڈیوز کے لیے ترکی چلے گئے۔
تقریبات کا آغاز یاٹ پارٹی سے ہوا، اس کے بعد بالی ووڈ نائٹ، نکاح کی تقریب، مہندی ، بارات اور ولیمہ ہوا، یہ سب تقریبات 10 دنوں پر محیط تھیں۔
دلہا کی فیملی نے واضح کیا کہ دلہن کو سونے کی جن سلاخوں میں تولا گیا وہ خالص سونے کی نہیں تھیں بلکہ ان پر سونے کا پانی چڑھا ہوا تھا۔
دولہے کے والد میاں عمر ابراہیم نے بتایا کہ عادل اور عائشہ کی شادی میں شاہی خاندان کے افراد سمیت ایک ہزار سے زیادہ مہمانوں نے شرکت کی لیکن دلہن کو سونے میں تولنے کی ویڈیو غیر متوقع طور پر وائرل ہوگئی