کویت اردو نیوز 07 اپریل: کویت کے مرکزی بینک نے ملک کے تمام مقامی بینکوں کو مختلف مالیت کے کویتی کرنسی کے نئے نوٹ فراہم کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کا اعلان کیا، تاکہ عیدالفطر کے موقع پر شہریوں اور رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
کویت کے سنٹرل بینک نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کویتی کرنسی کے تمام مالیت کے نئے بینک نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سرکاری کام کے اوقات میں اپنے بینک کی شاخوں کا دورہ کریں۔
بینک نے نشاندہی کی کہ کویتی بینکوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 171 مشینوں کے علاوہ 359 برانچیں مختص کی ہیں۔
سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ تجارتی کمپلیکس میں چار مرکزی مقامات فراہم کیے گئے ہیں ان مقامات میں "ایونیوز، 360 مال، العاصمہ مال اور الکوت مال شامل ہیں۔ ان مالز کو اس ماہ کے وسط سے عید الفطر کے دوسرے دن تک شہریوں اور رہائشیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیش نکالنے والی مشینیں فراہم کی جائیں گی۔