کویت اردو نیوز، 12اپریل: عمان میں عوام کو محفوظ ٹیکسی رائڈز کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت نے 8 آن ڈیمانڈ ٹیکسی ایپس کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی وزارت ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے لائسنس یافتہ آن ڈیمانڈ ٹیکسیوں کے لیے آٹھ درخواستوں کی منظوری دی ہے۔
قوانین کے مطابق اگر کوئی ایپ وزارت کے قواعد و ضوابط پر پورا اترتی ہے، تو وہ فوری آرڈرز یا ایڈوانس بکنگ پر اپنی سروس کا آغاز کرسکتی ہیں۔
عمان حکومت نے یہ اقدام ملک میں ٹیکسی سروس کو منظم کرنے اور عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔
عمان میں کئی ٹیکسی سروسز کے لیے لائسنسوں کی توثیق کی جا رہی ہے جس میں
اوٹیکسی، تسلیم ، اوبر، مرحبہ، ٹی ایم ڈون، ہالاٹیکسی، تنویل اور سیدتی (خواتین کے لیے) شامل ہیں۔
مذکورہ آن ڈیمانڈ ٹیکسی اسمارٹ ایپس اپنے کسٹمرز کو ٹرپ کے آغاز سے پہلے طے شدہ قیمتوں پر ٹیکسی ٹور کی ٹریکنگ اور نگرانی فراہم کرتی ہیں۔
دوران سروس صارف کی ذاتی اور خفیہ معلومات اور تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے