کویت اردو نیوز، 2 مئی: سعودی عرب جانیوالے سینکڑوں پاکستانیوں کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانیوالے افراد کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے پر پاکستان اوور سیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو خط لکھ دیا ہے۔
اوور سیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عدنان پراچہ نے خط میں لکھا کہ پاکستانیوں کو ویزے کیلئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں لیبر طبقہ پریشان ہے، مختلف کیٹیگریز میں ویزے کے حصول میں ورکرز کو ای نمبر جاری نہیں ہوپارہا ہے۔
اوور سیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی نے خط میں لکھا کہ لسٹ نہ ہونے کے باعث الیکٹرونک نمبر جاری نہ ہونے سے ویزا نہیں مل رہا، ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں میڈیکل رپورٹ کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہونے کے قریب ہے۔
پراچہ نے خط میں لکھا کہ اگر وقت پر ای نمبرز جاری نہیں کیے گئے تو سعودی عرب جانیوالے ہزاروں ورکرز پر نئے میڈیکل ٹیسٹ کا اضافی بوجھ پڑے گا، 4 ماہ سے ای نمبر جاری نہ ہونے پر سعودی عرب دوست ملک کا مسئلہ حل کرائے