کویت اردو نیوز: کویت میں مقیم تارکین وطن کے لئے سول آئی ڈی کی تجدید کا آن لائن طریقہ کار۔
ایک سول شناختی کارڈ یا شناختی کارڈ کو "بطاقہ مدنیہ” کہا جاتا ہے۔ ایک سول شناختی کارڈ میں رہائشیوں کے بارے میں تمام ذاتی معلومات موجود ہوتی ہیں۔ یہ کسی بھی تارکین وطن کے لئے ایک اہم دستاویز ہے۔ کویت کے تازہ ترین قانون کے مطابق کویت میں غیر ملکی باشندوں کو اس وقت تک ملک آنے یا جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ وہ پاسپورٹ اور پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) کے ذریعہ جاری کردہ ایک سول شناختی کارڈ نہ رکھتے ہوں۔
کویت کے قانون کے مطابق رہائش پذیر ایک تارکین وطن کے لئے ضروری ہے کہ وہ جب بھی اپنے گھر سے باہر یا دوسرے علاقے میں جائے تو اپنے ساتھ درست اور سرکاری دستاویزات اپنے ساتھ رکھے۔ کویت میں سول شناختی کارڈ کی تجدید کا عمل آسان ہو گیا ہے کیونکہ سول شناختی کارڈز کو اب آن لائن تجدید کیا جاسکتا ہے۔
طریقہ کار:
آپ فون یا آن لائن دونوں طریقوں سے یہ سروس حاصل کر سکتے ہیں۔
پہلا طریقہ: فون سروس
- 1889988 پریس کریں، عربی کے لئے (1) اور انگریزی کے لئے (2) ڈائل کریں پھر فہرست سے خدمت نمبر (1) منتخب کریں اپنا پرانا سول شناختی نمبر داخل کریں اور آپ کی درخواست پر کارروائی ہونے تک انتظار کریں۔
دوسرا طریقہ: آن لائن سروس
- پہلا مرحلہ: PACI ویب سائٹ پر موجود ای اینویلپ (E-Envelope) نظام پر جائیں اگر ویب سائٹ عربی میں ہے تو آپ زبان کو انگریزی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔ https://www.e.gov.kw/sites/kgoenglish/Pages/HomePage.aspx
- دوسرا مرحلہ: اپنا سول ID نمبر اور سیریل نمبر درج کریں۔ سیریل نمبر بطاقے کی پشت (پچھلی طرف) پر لکھا ہوا ہوتا ہے۔
- تیسرا مرحلہ: آپ کو اپنے موبائل نمبر کی تصدیق کرنی ہوگی جس پر آپ کو ایک تصدیقی SMS موصول ہو گا۔
- چوتھا مرحلہ: مطلوبہ تمام اعداد و شمار درج کریں (خون کا گروپ آپشنل ہے لیکن اگر اسے بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تو آپ کو لیب کی رپورٹ بھی اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی)
- پانچواں مرحلہ: مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
- چھٹا مرحلہ: آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک درخواست کا حوالہ نمبر بھیجا جائے گا جس کی مدد سے آپ اپنی درخواست کی پیشرفت کو ٹریک کرسکتے ہیں۔
- ساتواں مرحلہ: عمل میں کچھ دن لگیں گے کیونکہ آپ کی درخواست کو دستی طور پر چیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک بار یہ منظور ہوجانے پر ادائیگی کے لئے آپ کے موبائل پر ایک لنک بھیجا جائے گا۔
- آٹھواں مرحلہ: نیا کارڈ وصول کرنے کے لئے درخواست دہندگان کو پبلک اتھارٹی آف سول انفارمیشن کے ہیڈ کوارٹر جو کہ زہرہ کے علاقہ میں واقع ہے کی چیکرز بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور کے ریسیپشن ہال جانا ہوتا ہے۔
مطلوبہ دستاویزات جو وہاں دینے ہوتے ہیں ان میں آپ کا پرانا سول آئی ڈی یعنی بطاقہ ہوتا ہے۔ کارڈ حصول کی فیس ادا کریں جو کہ 5 کویتی دینار ہے۔
پبلک اتھارٹی آف سول انفارمیشن کا مکمل رابطہ نمبر، ویب سائٹ اور ای میل نیچے دیا گیا ہے۔
فون نمبر: 1889988 (int: 009651889988) فون نمبر: 1844447 (int: 009651844447) ویب سائٹ: www.paci.gov.kwEmail: [email protected]