کویت اردو نیوز، ۲۵ مئی: مقبول زمانہ بحری جہاز ٹائٹینک میں استعمال ہونے والا چائے کا کپ خستہ حالت میں بھی لاکھوں روپے میں نیلام ہو گیا۔
برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوبنے والے بدقسمت بحری جہاز سے ملا خستہ حالت چائے کا کپ نیلام کر دیا گیا جو وی آئی پی مسافروں کو چائے پلانے کے لیے مختص تھا۔
یہ چائے کا کپ اس ٹائیٹنک میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کے بیٹے کو والد کا شیلف صاف کرتے ہوئے ملا تھا تاہم اسے اس کپ کی قدرو قیمت کا اندازہ نہیں تھا۔
اس شخص نے جب گھر میں پڑی فالتو اشیا نیلام کیں تو اس نے گھر میں موجود کپ بھی فروخت کیلئے رکھ دیا۔ اس کپ پر موجود بیچ نمبر سے پتہ چلا کہ یہ کپ ٹائٹینک جہاز کا تھا۔
ٹائٹینک جہاز کا کپ سوچی قمیت سے کئی گنا بڑھ کر 3 ہزار 2 سو پاؤنڈز میں نیلام ہوا۔