کویت اردو نیوز، 26مئی: لاہور ایئر پورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے قبضے سے سوا کلو آئس برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق قطر جانے والے مسافر محمد شریف کے سامان کی لاہور ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی تو اس دوران اے ایس ایف عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا اور اس بیگ سے 1.140 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔
منشیات بیگ کی تہہ میں طریقہ سی چھپائی گئی تھی، تاہم ائیرپورٹ سکیورٹی عملہ نے ملزم کے بیگ سے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو تفتیش کے بعد برآمدہ منشیات کیساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد منشیات حکام کے حوالے کر دیا گیا
Related posts:
سعودی عرب میں شہری اور رہائشی ڈاکٹرز کی تنخواہ کتنی ہے ؟
عمان کی الشرقیہ یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کردیا
ابوظہبی کی نرس نے بگ ٹکٹ ڈرا میں 20 ملین درہم جیت لئے۔
سعودی عرب: ابشر پلیٹ فارم میں سول افیئرز کی نئی اہم ترین سروسز کا آغاز
سعودی حکومت نے مدینہ جانیوالی گلیوں میں عطر چھڑکنے والے آلات نصب کردئیے
ابوظہبی پولیس معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے کے بجائے ایس ایم ایس وارننگ جاری کرے گی
امارات میں 500 درہم کا نیا نوٹ، ڈیزائن میں کیا خاص بات ہے؟
جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سمیت دو عمرہ زائرین کو بچا لیا گیا