کویت اردو نیوز : ٹریول ایجنسیوں نے عمرہ پیکج کی قیمت دوگنی کردی۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ کے اخراجات تین گنا بڑھنے کا امکان ہے۔ قیام اللیل کے دوران عمرہ کرنے والوں کی تعداد رمضان کے پہلے دو عشروں سے زیادہ ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں 100 کے قریب عمرہ ٹریول ایجنسیاں ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر حی الوزارت اور بیتہ میں ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں عمرہ ٹریول آپریٹرز نے انفرادی ٹور بس پیکج کی قیمت 200 ریال فی کس کر دی ہے۔ پہلے یہ قیمت 110 ریال فی کس تھی۔ ٹریول ایجنسیوں کی جانب سے عمرہ کی قیمتوں میں تقریباً دو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹور آپریٹر الفجر نے کہا ہے کہ عمرہ پیکج عام طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں مہنگے ہوتے ہیں۔ ریاض کے ایک رہائشی عبدالرحمن عمری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ رمضان المبارک کو مکہ اور مدینہ میں گزارنا چاہتے ہیں۔
حی الوزارت ضلع کے ٹور آپریٹرز نےکہا ہے کہ "ٹریول ایجنسیاں رمضان کےآخری عشرےاورقیام اللیل کےدوران قیمتیں 250 ریال سے 300 ریال تک کر دیں گی۔”
ٹریول کمپنی کے سپروائزر محمد اسلم جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے قریب کی تاریخوں کے عمرہ ٹکٹ اب دستیاب نہیں ہیں کیونکہ وہ تمام عمرہ زائرین نے خریدے ہیں۔