سعودی عرب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت سے باہر سے آنے والے عازمین کے لیے جامع انشورنس کی لاگت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے جامع انشورنس کی لاگت کو کم کر کے، مملکت سے باہر کے مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع انشورنس کی لاگت اب 235.75 ریال کے بجائے 87.4 ریال ہو گی۔
وزارت حج و عمرہ نے تمام ممالک کے حج مشنز کے لیے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ اپنے وژن کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے پہلے سے سیٹ کمپنی کے بجائے مملکت کے اندر لائسنس یافتہ کمپنیوں میں سے کسی کے ساتھ معاہدہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام مسابقت کو بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ حرمین شریفین کے متولی کے مشیر اور مکہ المکرمہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے حج 2023 کے افتتاح کی حمایت کی۔
خیال رہے کہ اس کانفرنس کو 1444 ہجری میں حج کے سیزن کی بہترین تیاری کے لیے ممکن بنانے کے لیے 60 سے زائد ممالک اور سینکڑوں تنظیمیں ہمارے ساتھ شامل ہوئیں۔
وزیر حج نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزہ رکھنے والے اب مملکت سعودی عرب میں گھوم پھر سکتے ہیں جبکہ ان کے عمرہ ویزے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے جبکہ نیا ویزا 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔