کویت اردو نیوز،23اگست: بحرین کی وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری برائے قومیت، پاسپورٹ اور رہائشی امور (این پی آر اے)، شیخ ہشام بن عبدالرحمن الخلیفہ نے کہا ہے کہ مارچ سے لیکر رواں مہینے تک شہریوں کے لیے 50,000 سے زیادہ ای پاسپورٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملحقہ اداروں کی ماہانہ پاسپورٹ جاری کرنے کی اوسط کو عبور کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے درخواست دیتے وقت ای پاسپورٹ کے قواعد پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شہریوں کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔