کویت اردو نیوز،20جون: پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )اور انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو کویت سے گرفتار کرکے گجرات پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے قتل کے الزام میں مطلوب ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے، جس پر نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے کویت سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم یار عمران کیخلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن حکام نے گجرات پولیس کے حوالے کردیا