کویت اردو نیوز،8جولائی: سعودی حکام نے جمعہ کے روز مملکت میں 178,274 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ نشہ آور گولیاں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پکڑی گئیں جن کو شہد کے چھتے کے ڈبوں میں چھپا کر باہر بھیجنے کے لئے پلاننگ کی گئی تھی۔
اس سے قبل جون میں، سعودی حکام نے عمان کے ساتھ مل کر چھ ملین سے زائد کیپٹاگون گولیاں ضبط کر کے ایک بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک کو پکڑا تھا


















