کویت اردو نیوز،18جولائی: جاپانی وزیر اعظم ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے خلاء سے ٹوئٹ کی اور اس میں خلا سے ٹوکیو کی تصویر شیئر کی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے خلاباز سلطان النیادی نے لکھا کہ جاپان کے وزیر اعظم کے یو اے ای کے دورے کے موقع پر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی تصویر شیئر کررہا ہوں۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جاپانی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کے ساتھ، ہم ایک منفرد مستقبل کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جاپان میرے دل میں ایک خاص حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنے مشن کی تیاریوں کے دوران وہاں گزارے شاندار دن کبھی نہیں بھولوں گا