کویت اردو نیوز،28جولائی: بہت جلد چاند پر بھی فٹ بال کا میچ کھیلا جانے والا ہے۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 2035 تک چاند پر فٹبال کھیلی جا سکتی ہے، جس کو کھیلنے کا انداز ممکنہ طور پر دنیا میں کھیلے جانے سے مختلف ہوگا۔
اِنسٹیٹیوشن آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ای ٹی) کے ماہرین نے چاند پر فٹبال کے میچ کے حوالے سے دلچسپ منصوبہ پیش کیا ہے۔
ماہرین کےمطابق چاند پر کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیمیں پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہوں گی اور کھیل 10 منٹ کے چار کوارٹرز میں کھیلا جائے گا۔ہرکوارٹر کے درمیان کھلاڑیوں کو 20 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا۔
سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ چاند کی سطح پر کھلاڑی روایتی کپڑے پہن کر کھیل نہیں کھیلیں گے بلکہ بھاری بھرکم خلائی سوٹ پہن کر میدان میں اتریں گے جن کے اندر کولنگ سسٹم نصب ہوگا۔
میچ سپروائز کرنے کی ذمہ داری انسان پر نہیں بلکہ ورچوئل اسسٹنس ریفری سے قریب تر ریفریز پر ہوگی۔یعنی ہولوگرام ریفری پچ پر دوڑتے نظر آئیں اور ورچوئل ریڈ اور ییلو فلیگز دِکھائیں گے۔
ماہرین کا ماننا ہےکہ چاند پر کھیلے جانے والے میچز کا دورانیہ آدھا ہونا چاہیئے تاکہ کھلاڑیوں کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے۔
20 منٹ کا وقفہ ٹیم کو تروتازہ ہونے میں مدد دینے کے ساتھ آلات کی مرمت کرنے میں بھی مدد دے گا