کویت اردو نیوز : اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کیے بغیر یوٹیوب کھولتے ہیں تو ہوم پیج بالکل خالی ہو جائے گا۔ پہلے، اگر آپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کیے بغیر یوٹیوب کھولتے ہیں، تو صارف کی مقامی تاریخ کی بنیاد پر متعدد تجویز کردہ ویڈیوز موجود تھے۔
تاہم، اب اگر آپ کسی ویب براؤزر سے لاگ آؤٹ کرتے ہیں، گوگل اکاؤنٹ میں سائن ان کیے بغیر براؤزر پر یوٹیوب کھولتے ہیں یا انکوگنیٹو موڈ استعمال کرتے ہیں، تو ویڈیو شیئرنگ سائٹ کھولنے پر ایک خالی صفحہ نظر آئے گا۔
اس خالی صفحے پر ایک پیغام لکھا جائے گا جس میں صارف سے ویڈیوز تلاش کرنے کو کہا جائے گا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یوٹیوب نے یہ تبدیلی کب کی، کیونکہ کمپنی نے اس کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم ایسی تبدیلی کا اشارہ اگست 2023 میں دیا گیا تھا، جس کے تحت صارفین کو یوٹیوب کے ہوم پیج کو خالی رکھنے کا اختیار دیا جائے گا۔
اس وقت، یہ ذکر کیا گیا تھا کہ ہوم پیج کو خالی کرنے کے لیے آپ کو اپنی یوٹیوب دیکھنے کی سرگزشت کو صاف کرنا ہوگا۔ اس موقع پر یوٹیوب نے مزید کہاتھا کہ ہوم پیج فیڈ سمیت کئی فیچر دیکھنے کی تاریخ سے منسلک ہیں اور یہ نئی تبدیلی ان صارفین کے لیے بہتر ہوگی جو سفارشات کے بجائے خود مواد تلاش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
لیکن پھر اس تبدیلی کو نافذ نہیں کیا گیا کیونکہ اس پر صارفین کیجانب سے شدید تنقید کی گئی تھی ، اب یہ نئی تبدیلی کی گئی ہے اور یہ صارفین کے لیے کم و بیش اچھی ہے یا بری، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔