کویت اردو نیوز 09 ستمبر: براستہ دبئی و دیگر ممالک سے کویت داخلے پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان۔
روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت 32 ممالک کے شہریوں کے داخلے کو روکنے کے لئے وزراء کی کونسل سربراہی اجلاس میں ایک سفارش بڑھانے پر غور کر رہی ہے جس میں راہداری (ٹرانزٹ) ممالک کے ذریعے کویت میں داخلے کو ممنوع قرار دئیے جانے کا فیصلہ شامل ہے اس معاملے پر متعلقہ حکام کو مقررہ وقت پر ایک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
روزنامہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر صحت باسل الصباح کو ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے آنے والے متعدد مسافروں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے طبی احتیاطی تدابیر کے لئے ایک اقدام تشکیل دیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: متعدد تارکین وطن کی ملازمتیں ختم کرنے کی تیاری مکمل
حکومت نے اشارہ کیا کہ وہ اگلے ہفتے وزراء کی کونسل میں صحت کے مسائل سے متعلق ایک رپورٹ کے حصے کے طور پر ان سفارشات کو پیش کرے گی جس میں براستہ دبئی و دیگر ممالک سے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ شامل ہو گا۔