کویت اردو نیوز 13 ستمبر: سعودی عرب بین الاقوامی پروازوں پر جزوی طور پر پابندی اگلے سال ختم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے آج بروز اتوار اطلاع دی کہ سعودی عرب اپنے شہریوں کو یکم جنوری 2021 کے بعد تمام زمینی، سمندری اور ہوائی بندرگاہوں کے ذریعے مملکت سے باہر نکلنے اور دوبارہ داخل ہونے کی اجازت دے گا۔
روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2021 کے بعد شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے اور واپس آنے پر پابندی کو مکمل طور پر ختم کرنا اور زمینی، سمندری اور ہوائی بندرگاہوں کے ذریعے نقل و حمل کے ہر طرح کے راستے عبور کرنے کے لئے بندرگاہوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ موجودہ کورونا وائرس کے احتیاطی طریقہ کار پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
معطلی کو ختم کرنے کے لئے مخصوص تاریخ اور وقت کا اعلان یکم جنوری 2021 سے 30 دن پہلے کیا جائے گا۔ اگر ضرورت ہوئی تو وزارت صحت سفر کے دوران ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور اسٹیشنوں کے ہالوں میں مسافروں اور کیریئرز کے لئے صحت سے متعلق کچھ حفاظتی ضروریات کو پیش کرنے کی درخواست بھی کر سکتی ہے۔
جی سی سی شہریوں اور غیر سعودیوں کو جائز ویزا کے ساتھ مملکت چھوڑنے اور داخلے کے لئے، کام، رہائشی یا سیاحتی ویزہ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ وہ کورونا وائرس سے متعلق صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اقامہ کے بغیر کویت میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا
کسی بھی شخص کو مملکت سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک کہ ان کے پاس COVID-19 سے پاک ہونے کا ثبوت (سرٹیفکیٹ) موجود نہ ہو۔ کروونا وائرس ٹیسٹ کے منفی نتیجہ کی فراہمی کی جو 48 گھنٹے پرانا نہیں ہونا چاہیے اور مصدقہ حکام سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
سعودی عرب کورونا وائرس وبائی امور کی بنیاد پر عمرہ زیارت کو بتدریج دوبارہ اجازت دینے کے منصوبے کا اعلان بعد میں کرے گا۔
یاد رہے کہ مملکت سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر مارچ کے شروع سے ہی اس کی سرزمین پر آنے اور جانے والے تمام بین الاقوامی سفروں پر پابندی عائد کردی تھی۔