کویت اردو نیوز، 11اپریل: متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ایئر لائنز میں سے ایک وز ایئر ابوظہبی، وفاقی حکومت کی منظوری ملنے کے بعد جلد ہی پاکستان آمدورفت کیلئے وہاں سے پروازیں شروع کر دے گی۔
گزشتہ ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں، وفاقی کابینہ نے ویز ایئر ابوظہبی کے پاکستان آپریشن کے فیصلے کی منظوری دی۔
پاکستان میں ایئر لائن کی توسیع سے ہر سال متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کو زیادہ سہولت ملنے کی امید ہے۔
اسی طرح پاکستان نے بھی یو اے ای سے نجی ایئرلائن شروع کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ تاہم اس فیصلے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور نجی ایئرلائن کا نام بھی تاحال سامنے نہیں آیا۔
وز ائیر ابوظہبی کی ایک کم لاگت والی ایئر لائن ہے، جو وز ائیر ہولڈنگز اور ابوظہبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے مابین 15 جنوری 2021 کو ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر شروع کی گئی تھی۔ یہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چلتی ہے۔
وز ائیر ابوظہبی یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے متعدد مقامات کے لیے سستی پروازیں پیش کرتا ہے اور اس کے پاس ایئربس A321neo طیاروں کا جدید بیڑا ہے، جس میں 239 سیٹیں ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔