کویت اردو نیوز ، 30 ستمبر 2023: سعودی دارالحکومت ریاض کے العالیہ روڈ پر واقع ایک کثیر المنزلہ ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ نے فوری طور پر پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگنے کے بعد ہوٹل کی عمارت میں موجود لوگوں کو باہر نکال لیا گیا ہے ۔
سعودی سول ڈیفنس ریسکیو آرگنائزیشن کی متعدد گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی۔
Related posts:
قطر میں 15 اگست سے کنگ فش مچھلی پکڑنے پر دو ماہ کی پابندیعائد
دنیا کے اچھے ممالک کی فہرست جاری، کویت نمایاں پوزیشن پر آ گیا
دبئی کے چند منتخب ساحلوں پر رات کے وقت تیراکی کا آغاز
سعودی عرب: مختلف جرائم میں ملوث دو پاکستانیوں سمیت متعدد افراد گرفتار
پاکستانیوں کی جانب سے سعودی ولی عہد کو 38ویں سالگرہ پر شاندار خراج تحسین
سعودی عرب: حکام تارکین وطن کارکنان کی رہائشگاہ تک براستہ فریج پہنچ گئے
ابوظہبی میں نیا معیاری بس کرایہ ، اس سے رہائشیوں کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟
وز ایئر لائن نے کویت سمیت 2 ممالک کے سفر کو نہایت سستا کر دیا