کویت اردو نیوز 20 ستمبر: ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے قرنطین کو 7 دن تک محدود کرنے کی تجویز پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے مطالبہ کیا ہے کہ کویت میں داخل ہونے والے تمام افراد کے لئے قرنطین کو 14 دن کی بجائے 7 دن کردیا جائے۔
وزارت صحت کو لکھے گئے اپنے خط میں ڈی جی سی اے نے کویت میں آنے والوں کے لئے قرنطین کو کم کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ صحت کی ضروریات پر عمل کرتے ہوئے 14 دن کی بجائے 7 دن تک محدود کیا جا سکے۔ یہ بھی لازم ہو کہ کویت میں داخل ہونے والےمسافر کا پی سی آر سرٹیفکیٹ مسافر کو کورونا کوویڈ 19 سے پاک ہونے کا ثبوت دیتا ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت لانے کے لئے ڈاکٹروں کی فہرست تیار کر لی گئی
اس تجویز کی منظوری سے ایئر لائنز کے لئے اچھی معاشی مراعت ہوں گی اور اس سے ان کے نقصانات کم ہوں گے۔