کویت اردو نیوز 27 ستمبر: 34 ممنوعہ ممالک میں پھنسے ہوئے کارکنان کو چارٹر پروازں کے ذریعے کویت واپس لایا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور انس الصالح کی سربراہی میں کورونا ایمرجنسی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ چارٹر پروازوں کے ذریعے بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے کارکنان میں سے کسی کو بھی لایا جاسکتا ہے۔
ایسے تارکین وطن جو چارٹر پروازوں کے ذریعے کویت سے روانہ ہونا چاہتے ہیں اور وہ سرکاری ادارے جو اپنے عملے کی اسی مقامات سے واپسی چاہتے ہیں وہ ان کی واپسی کے لئے کمیٹی کی منظوری کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ان ممالک کے شہریوں کو لانے کے لئے چارٹر پروازوں کے استعمال کی کوئی ممانعت یا شرائط نہیں ہیں جن پر فی الحال براہ راست کویت آنے پر پابندی عائد ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزرا کی کونسل کے ذریعہ نشاندہی کی جانے والی دس اقسام میں سے افراد کی واپسی کی منظوری کے لیے ان ناموں اور پیشوں کی نشاندہی کرنا ہوگی جن کی واپسی ہوگی اور ان کی جانچ پڑتال کی جائے اور پھر منظوری کے لئے کمیٹی کو درخواست پیش کریں۔
مزید پڑھیں: 34 ممنوعہ ممالک کے شہریوں کو واپس کویت بلانے کی تیاریاں شروع
چارٹر پروازوں کی منظوری جو متعلقہ افراد کو براہ راست اپنے ممالک سے کویت لے کر آنے کے لئے استعمال ہوگی جس کا مطلب ہے کہ پہلے ڈی جی سی اے کی منظوری لینا ضروری ہے جہاں بعد میں مسافروں کو ادارہ جاتی قرنطین سے گزرنا پڑے گا۔
دوسری جانب وزارت تعلیم نے سپیشلسٹ اساتذہ کی تعداد اور فہرست تیار کرلی ہے جو اگلے 6 دنوں میں شروع ہونے والے تعلیمی سال کے بعد درکار ہیں۔