کویت اردو نیوز 25 ستمبر: بیک وقت 400 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2020 کے اختتام کا انتظار کرنے کے بجائے 400 کے قریب ملازمین کی سروس ایک ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ وزارت تعمیرات کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ وزیر تعمیرات و وزیر مملکت برائے رہائشی امور ڈاکٹر رنا الفارس تمام غیر کویتی ملازمین کی سروس ختم کرنے کے بیان پر دستخط کرنے والی ہیں۔ وزارت نے اس طرف اشارہ کیا کہ اس فہرست میں وزارت کے مختلف شعبوں میں 400 غیر ملکی ملازمین شامل ہیں جبکہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں 150 تارکینِ وطن ملازمین کی سروس پہلے ہی ختم کردی گئیں ہیں۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ اس فہرست میں شامل نام انتظامی اور قانونی عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین کے ہیں اس کے علاوہ ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جو تکنیکی شعبوں میں کام کرتے ہیں۔
وزیر الفارس کا غیر ملکی ملازمین کی نوکریاں برخاست کرنے کا مقصد تمام غیر ملکی ملازمین کی جگہ کویتی شہریوں کی بھرتیاں ہیں۔
مزید پڑھیں: تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنے کے بل کو ختمی شکل دے دی گئی
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت برائے تعمیراتی امور اور پبلک اتھارٹی برائے سڑکوں میں 550 غیر ملکی ملازمین کو سال 2020 کے آخر تک گروپس میں نوکریوں سے فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا تاہم وزیر الفارس نے تمام تارکین وطن ملازمین کی خدمات کو ایک ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔