کویت اردو نیوز : سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے تحت ایک خصوصی پورٹل مساند نے کہا ہے کہ گھریلو عملے کے ملازمت کے معاہدوں کے لیے انشورنس پالیسی ابھی جاری نہیں کی جا سکتی۔
مساند نے یہ بتاتے ہوئے واضح کیا کہ ‘گھریلو ملازمین کے ملازمت کے معاہدوں کی انشورنس پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے، اس لیے ابھی اس کے اجراء کا کوئی امکان نہیں ہے۔’
مساند نے مذکورہ بالا وضاحت ریکروٹنگ کمپنیوں اور ایجنسیوں کے استفسار کے جواب میں جاری کی ہے جس میں مساند سے پوچھا گیا تھا کہ کیا گھریلو عملے کے ملازمت کے معاہدوں کے لیے انشورنس پالیسیاں جاری کی جا سکتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بھرتی کرنے والی کمپنیوں اور ایجنسیوں کے حلقوں میں بھی مختلف باتیں گردش کر رہی ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ انشورنس پالیسی بند کر دی گئی ہے، دوسروں کا دعوی ہے کہ اسے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کئی ایجنسیوں اور کمپنیوں نے کہا کہ انہوں نے انشورنس پالیسیاں جاری کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہیں۔
مساند نے مذکورہ بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ انشورنس پالیسی جاری کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گھریلو عملے کے روزگار کے معاہدے کی انشورنس پالیسی جاری کرنے کا بنیادی مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ ہے۔