ریاض: (کویت نیوز اردو) طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نهار آل سعود کی زیر سرپرستی الحکیر پارک میں بدھ کے روز سے اناروں اور انگوروں کا میلہ شروع ہوگا۔
فروٹ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد طائف گورنری میں زرعی مصنوعات کی مختلف اقسام کو اجاگر کرنا اور کسانوں کی مدد و حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف کا کہنا ہے کہ یہ میلہ طائف میں وزارت کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا ۔
طائف میں وزارت دفتر کے ڈائریکٹر ہانی بن عبدالرحمٰن القادی نے زور دیا ہے کہ کاشت کاروں کی مدد اور پھلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ۔
الخلیف اور القادی کے مطابق طائف کے کسانوں نے زرعی شعبے کی ترقی میں گورنر طائف کی دلچسپی اور لگن کو خوب سراہا ہے ۔
Related posts:
عمان: انڈین ایمبیسی کا ساحل سمندر کی صفائی مہم کا اہتمام
سعودی عرب : ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم مقرر
بحرین میں ایکسپیٹ ہیلتھ انشورنس پلان رواں سال ستمبر سے شروع کردیا جائے گا
غیرویکسین شدہ افراد پر ابوظہبی میں مختلف پابندیاں عائد کردی گئیں
بصارت سےمحروم سعودی شہری جنہوں نےقرآن سُن کرحفظ کیا
سعودی عرب میں مردملازمین زیادہ ڈیوٹی دیتےہیں یا خواتین؟
مٹی اور گارےسےبنےابوبکر العمودی میوزیم میں خاص کیا ؟
قطر میں ہونیوالے مردوں کے ایشین کپ میں پہلی بار خواتین ریفری کریں گی۔