کویت اردو نیوز :سعودی شہری نواف العرادی نے مشرقی ریجن میں گھوڑوں کے اصطبل کے ایک حصے میں آٹسٹک مریضوں اور معذور افراد کے لیے بحالی مرکز قائم کیا ہے۔
سعودی شہری نے بتایا کہ آٹسٹک مریضوں اور معذور افراد کے لیے بحالی مرکز 2016 سے کام کر رہا ہے، اب تک 370 سے زائد آٹسٹک مریضوں اور معذورافرادکوسہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
بحالی مرکز کی ماہر فاطمہ الطوال نے بتایا کہ یہ مرکز معذوروں کے لیے مخصوص ہے۔یہاں ہر مریض کا استقبال کیاجاتاہے لیکن کچھ معذور مستثنیٰ ہیں۔
فاطمہ الطوال نے کہا کہ ‘میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ معذور شخص کو بحالی مرکز میں خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں یا نہیں۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بچہ یہاں آکر بات چیت نہیں کرسکتا تھا اسے بحالی مرکز کی نمایاں خدمات کی مثال کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ بچہ بولنےکےقابل نہیں تھا لیکن اب وہ بات کرتا ہے اور بہت سے ہنر سیکھ چکا ہے۔