کویت اردو نیوز : ایک ویڈیو کلپ میں ایک 66 سالہ برطانوی خاتون کا ردعمل دکھایا گیا ہے ، جب وہ اسلام قبول کرنے کے دو دن بعد مکہ پہنچی اور خانہ کعبہ کو دیکھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ ویڈیو میں وہ لمحہ دکھایا گیا جب خانہ کعبہ کو دیکھ کر خاتون جذباتی ہوگئی اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکی ۔
خاتون اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکی اور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی جبکہ اس کی بیٹی نے اسے روتے ہوئے دیکھا اور اسے اپنے آنسو پونچھنے کے لیے ٹشوپیپر دے دیا ، خاتون کی جذباتی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔