کویت اردو نیوز : ہمارے نظام شمسی کا سیارہ زحل اپنے حلقوں کے لیے مشہور ہے لیکن ان حلقوں کا براہ راست مشاہدہ کرنے کے لیے محدود وقت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ بصری حدود کے باعث زحل کے حلقے 18 ماہ میں نظروں سے اوجھل ہوجائیں گے تاہم یہ حلقے 2032 میں دوبارہ نظر آئیں گے۔
مارچ 2025 تک یہ حلقے، جو 43,500 سے 87,000 میل تک پھیلے ہوئے ہیں، اپنے مدار میں سیارے کے جھکاؤ کی وجہ سے زمین سے چھپ جائیں گے۔
یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آتا ہے جب ہر 13.5 سے 15.7 سال بعد زحل کو زمین سے افقی طور پر دیکھا جاتا ہے اور خلائی گردوغبار کی وجہ سے سیارے کی ظاہری شکل واضح اور نظر نہیں آتی۔
زحل اس وقت 9 ڈگری نیچے کی طرف جھکا ہوا ہے، لیکن 2024 تک یہ 3.7 ڈگری تک کم ہو جائے گا۔ جیسا کہ Earth.com نے بھی وضاحت کی ہے، اس عرصے کے دوران زحل کے حلقوں کا مشاہدہ کرنا افقی سطح سے کاغذ کے ٹکڑے کے کنارے کو دیکھنے کے مترادف ہوگا۔