کویت اردو نیوز : اگر کوئی ڈیجیٹل ڈیوائس جیسے کہ اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ پر اس کے نام کے شروع میں I کا نشان لگایا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے ایپل کمپنی نے تیار کیا ہے۔
درحقیقت اگر کسی شخص کے پاس آئی فون نہ ہو تب بھی اس کا نام معلوم ہوتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آئی فون میں لفظ "i” کا کیا مطلب ہے؟
اس کا جواب اسٹیو جابز نے دیا، جنہوں نے 1998 میں آئی میک کمپیوٹر متعارف کرایا تھا۔ اس کمپیوٹر کو پیش کرتے ہوئے اسٹیو جابز نے کہا کہ آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے، لیکن صرف یہی اس کامطلب ہرگزنہیں ہے۔
انہوں نےاس موقع پر یہ کہاتھاکہ ہم لوگوں کو یہ بتانا چاہتےہیں کہ یہ وہ کمپیوٹر ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی نہ صرف انٹرنیٹ کامطلب ہے بلکہ 4 مزیدالفاظ کابھی مطلب ہے۔
یہ الفاظ،inform ، individual ، instruct، اور inspire ہیں
سٹیوجابز کا اسوقت کہنا تھا کہ ہم ایک پرسنل کمپیوٹرکمپنی ہیں اور اگرچہ یہ ڈیوائس انٹرنیٹ کیلیے ہے لیکن اسے تعلیم اور ہدایات کیلیے بھی استعمال کیاجا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں بہتر آلات تیار کرنے کیلیے اس سے متاثر ہونیکی امید رکھتے ہیں۔
ایپل نے واقعی مستقبل میں بہتر آلات بنائے۔
2007 میں پہلا آئی فون متعارف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فون میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
لیکن یاد رہےکہ ہر ڈیوائس میں i استعمال کرنیکا مقصد صارفین کو یقین دلاناہےکہ وہ ایپل کی تیارکردہ ڈیوائس استعمال کر رہےہیں نہ کہ صرف انٹرنیٹ تک رسائی کیلیے i استعمال کررہے ہیں۔
مثال کے طور پر جب 2001 میں پہلا آئی پوڈ متعارف کرایا گیا تھاتو اس میں انٹرنیٹ تک رسائی کا آپشن نہیں تھا۔